کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا موقف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان پی ٹی آئی نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا ضامن دستور ہے، کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی۔
عوام کے حقوق کی پامالی
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام سے آزاد نقل و حرکت، تجارت، روزگار، مواصلات وغیرہ جیسے تمام حقوق چھین لیے گئے ہیں۔








