اڈیالہ جیل میں پولیس نے عمران خان کو احتجاج پر اکسانے سے متعلق تفتیش میں شامل کرلیا

عمران خان کی تفتیشی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو احتجاج پر اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق شامل تفتیش کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پروڈیوسر نے کام دینے کے بدلے کیا شرط رکھی تھی؟ اداکارہ عائشہ کپور کا تہلکہ خیز انکشاف
مقدمہ کا پس منظر
جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن کے 28 ستمبر کے مقدمے میں شامل تفتیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمے کے متعلق کئی سوالات پوچھے، ان سے احتجاج میں اکسانے اور اشتعال دلانے سے متعلق سوالات کیے گئے۔
حالیہ واقعات
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتاری ڈالی تھی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔