اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی

اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس کی بندش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی لڑکے نے غیر ملکی خاتون سے شادی کے لیے انکار کردیا
بندش کا وقت
جیو نیوز کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون نیٹ ورک کھلے رہیں گے تاہم انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا
بڑے شہروں میں بھی بندش
بڑے شہروں میں بھی انٹرنیٹ سروس بند ہوگی۔
احتجاج کا اعلان
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔