غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو شادی نہ کرتی، پاکستانی اداکارہ کا بیان
مدیحہ افتخار کی شادی کے بارے میں اہم خیالات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ اگر انہیں اِدھر، اُدھر کے کام کرنے ہوتے یا پھر غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو وہ شادی نہ کرتیں۔ انہوں نے سوچ سمجھ کر شادی کی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے معائنے کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
شادی سے پہلے جوڑوں کی پہچان
مدیحہ افتخار نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ شادی سے قبل جوڑوں کا ایک دوسرے کو بہتر انداز میں جاننا انتہائی ضروری ہے اور انہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کر 29 سال کی عمر میں شادی کی۔
یہ بھی پڑھیں: صنعتوں کی قومی گرڈ پر منتقلی سے گیس کمپنیوں کو سالانہ کتنے ارب روپے کا نقصان ہو گا؟ سٹڈی رپورٹ میں حیران کن انکشاف
شادی کے بعد کی صورتحال
مدیحہ افتخار نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لیے سوچا تھا کہ شاید انہیں شوہر کا اعتبار اور دل جیتنے کے لیے شوبز چھوڑنا پڑے اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر کا اعتبار اور دل جیتنے کے لیے شادی کے بعد کچھ عرصے تک شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی، تاکہ وہ بھی شوہر کو مکمل طور پر سمجھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا
اعتماد اور سمجھ بوجھ
انہوں نے بتایا کہ شادی کے محض دو سال کے اندر ہی وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو سمجھ چکے تھے، دونوں کا ایک دوسرے پر اندھا اعتبار قائم ہو چکا تھا۔ مدیحہ افتخار کے مطابق ان کے شوہر کو یقین ہے کہ ان کی بیوی کوئی غلط کام نہیں کرے گی اور انہیں بھی خود پر اعتماد ہے کہ وہ کچھ غلط نہیں ہونے دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور کملا ہیرس کی مسلمان ووٹرز کی حمایت کیلئے بھاگ دوڑ
اختلافات کا حل
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ جوڑوں میں اختلافات اور جھگڑے معمول کی بات ہیں اور ان کے درمیان بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں لیکن انہوں نے جھگڑوں کے درمیان کبھی تیسرے شخص کو مداخلت کی اجازت نہیں دی۔ ان کے مطابق وہ اور ان کے شوہر نے تمام اختلافات کو خود ہی حل کیا۔
ساس اور سسرالیوں کے ساتھ تعلق
شادی کے کچھ عرصے تک وہ ساس اور سسرالیوں کے ساتھ بھی رہیں لیکن انہیں کبھی کسی طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔