ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
ان دِنوں مالی حوالے سے جو مشکلات محسوس کی جارہی ہیں اب جلد ان کا خاتمہ ہو جائے گا، کسی طرف سے کوئی غیبی سلسلہ بن رہا ہے جو آپ کے کافی مسئلے حل کر دے گا انشاءاللہ۔ مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ملیں گی۔ جو لوگ اپنی زندگی بدلنے کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں محنت کے لئے تیار رہنا ہوگا اور چند اہم فیصلے بھی درکار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: علماء نے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ناگزیر قرار دے دیا
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
آپ جن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، بحکم اللہ، آپ اب ان سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آپ نے بہت عرصے سے اچھا وقت نہیں دیکھا، مگر اب حالات آپ کے حق میں تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان کا پاکستان کی بجائے دورہ امریکا زیادہ اہم ہے، سلمان غنی
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
دوسروں پر انحصار مت کریں، صرف اپنے اللہ پر بھروسہ کریں۔ آپ کا وقت فضول کاموں میں ضائع ہو رہا ہے۔ قدرت نے آپ کو موقع دیا ہے، اس کا فائدہ اُٹھائیں اور جو آفر آئیں، انہیں ہاتھ سے مت جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
مالی طور پر اس وقت سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس وقت روحانی طور پر خود کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، نماز کی پابندی کریں اور 'یا کریم' 500 بار پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
جو لوگ اپنے دل پر قابو نہیں رکھ سکتے، انہیں سخت پچھتاوا ہوگا۔ سچے دل سے توبہ کریں اور اپنے روزگار پر توجہ دیں۔ آپ کو آنے والے دنوں میں بڑی کامیابیاں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور آزاد ریاست تھی، بٹوارے کے وقت خوشی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، نوابوں نے شاندار محلات، لائبریریاں اور تعلیمی ادارے تعمیر کروائے
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کی اہم ضرورت پوری ہونے والی ہے اور جس مسئلے نے آپ کو پریشان کیا ہوا تھا، وہ حل ہو سکتا ہے۔ آپ کو اپنوں کے ساتھ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمبلی جا رہے تھے کہ صاحب کے کسی جاننے والے کا فون آیا،ہم بھی عجیب سوچ رکھنے والے ہیں واقفیت ہو تو ڈیوٹی پر معمور انسان کو غلام سمجھتے ہیں
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
اندازے سے کام نہ کریں، ورنہ مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پورے یقین کے ساتھ قدم اٹھائیں، تمام رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔ یہ وقت عزت، دولت اور شہرت کے حصول میں آسانی لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: تحریک انصاف کی احتجاجی کال، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
ایک اہم بوجھ اب کم ہونا ہے۔ اگر آپ نے صحیح فیصلے کیے تو خوشخبری ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے دو دن پہلے لاپتہ ہونیوالے بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
دل کے معاملات کو صاف کریں اور ماضی کی غلطیوں کی توبہ کریں۔ اس وقت قسمت آپ کو نیا موقع فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
یہ ہفتہ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔ روزگار کے حوالے سے فائدہ حاصل ہوگا اور کاروباری حضرات کی مشکلات کم ہونے لگیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
جہاں رقم بلاک ہے، اس کی واپسی کی امید ہے اور مالی معاملات میں بہتری آئے گی۔
برج حوت - سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
نوکری میں جو پریشانیاں آ رہی ہیں، وہ ختم ہونے والی ہیں۔ اولاد کے مستقبل کے بارے میں فیصلے متوقع ہیں۔








