واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر کا اعلان

سوشل میڈیا میں مسابقت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت غیر معمولی تیزی سے شدت اختیار کر رہی ہے۔ فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ ایپس کو زیادہ سے زیادہ باسہولت بنانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کوئی ایسی چیز دی گئی جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے، قاسم سوری کا الزام
واٹس ایپ کا نیا فیچر
واٹس ایپ نے اب ایک ایسا فیچر اپنے سوفٹ ویئر میں ڈالنے کی تیاری مکمل کر لی ہے جس کی مدد سے وائس میسیج ٹرانسکرپٹ کی شکل میں بھی دستیاب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا
پرائیویسی کا خیال
واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروایا جا رہا ہے جو کسی بھی وائس میسیج کو پڑھنے کے خواہش مندوں کو ٹیکس میسیج فراہم کرے گا۔ آن ڈیوائس ٹرانسکرپشن پرائیویسی بھی یقینی بنائے گا۔ واٹس ایپ اور کوئی بھی تھرڈ پارٹی میسیج کے مواد تک رسائی کی حامل نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا کے ساتھ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
زبانوں کی دستیابی
اینڈرائیڈ اسمارٹ فون یوزرز ابتدائی مرحلے میں انگریزی، پرتگالی، اسپینش اور رشین زبان کے ٹرانسکرپشن حاصل کرسکیں گے۔ iOS 16 کے یوزرز کو فرانسیسی، جرمن، اطالوی، جاپانی، کورین، ترک، چینی اور عربی کے آپشن دستیاب ہوں گے۔ iOS 17 کے یوزرز کو بعد میں ڈینش، فِنش، عبرانی، مالے، نارویجین، ڈچ، سوئیڈش اور تھائی کے آپشن دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے: امیر مقام
اردو کا فیچر
اردو کا فیچر سپورٹیڈ نہیں ہے۔ فی الحال یہ ٹرانسکرپٹ بہتر طور پر کام نہیں کرسکے گا تاہم میٹا کی طرف سے ہندی یا اردو کی سپورٹ کرنے کی صورت میں اُن کے ٹرانسکرپٹ بھی ملنے لگیں گے۔
فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ
ٹرانسکرپشن کے فیچر کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جانا ہوگا، پھر چیٹس میں جانا ہوگا جہاں ٹرانسکرپٹ کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔ کسی بھی میسیج کو ٹرانسکرائب کرنے کے لیے اس آپشن کو دیر تک دبائیں اور پھر ’ٹرانسکرائب‘ سلیکٹ کیجیے۔