لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے کیا صورتحال ہے؟ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا اہم بیان
صوبائی وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ لاہور میں سکون ہے، لوگ ناشتہ کررہے ہیں اور چھٹی منا رہے ہیں، کوئی افراتفری نہیں، کوئی ایک بندہ بھی باہر نہیں نکلا، پنجاب میں 104 ایم پی اے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے کی شہادت
انقلابی باجی کی نیند
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ نئی نئی انقلابی باجی ابھی تک سو کر نہیں اٹھیں، بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں، گنڈاپور صاحب ابھی سوکر نہیں اٹھے، جنہوں نے انقلاب لانا ہے وہ سب جنگجو سو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟
بغاوت اور احتجاج
بغاوت کا سرغنہ بھی انقلاب میں شرکت نہیں کر سکتا، عام شہری ہی انقلاب میں شرکت کرکے ثواب دارین حاصل کریں گے۔ ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی انقلاب کیلئے کئے جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں، خیبرپختونخوا والے صرف تماشہ لگائیں گے، انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا؛ مادھوری ڈکشٹ کے شو میں تاخیر سے پہنچنے پر مداح آپے سے باہر، بڑا مطالبہ کردیا
بشریٰ بی بی کی خاموشی
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کیلئے آئیں۔ وزیراطلاعات پنجاب کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی نے بیان دے کر فون بند کردیا ہے، بشریٰ بی بی نے اپنے پیغام میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
سیکیورٹی کے حالات
احتجاج اور مارچ صرف واٹس ایپ گروپوں میں نظر آ رہا ہے، گنڈاپور نے احتجاج کرنے والے اساتذہ سے کہا احتجاج میں شامل ہو جائیں مطالبات مان لیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ کل ایف 10 سے 3 دہشتگرد گرفتار کئے گئے، وہ کس کے مہمان تھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں، آج ورک فراہم ہوم اور ورک فرام سٹی ہوگا۔








