آج عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، مریم اورنگزیب کا بیان
مریم اورنگزیب کا عوام کا شکریہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر سفاری ٹرین
عوام کی حمایت
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں، فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہو گیا، عوام نے مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: 11 لاکھ آوٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم
غائب رہنما
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں غائب ہیں، جلد علی امین گنڈا پور کی بھی غائب ہونے کی خبر آئے گی، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی دونوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانی بہادری کی مثال ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
فتنہ اور فساد
مریم اورنگزیب نے کہا کہ فتنہ جیل میں بند ہے پہلے ملک لوٹنے پہ لگا ہوا تھا اب فساد پھیلانے پہ لگا ہوا ہے، اس نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی اور ہمیشہ ملک بند کیا۔
انقلاب کی حقیقت
سینیئر وزیر نے کہا کہ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھُوٹا لیکن ایک بات ثابت ہو گئی کہ عوام نے فتنہ اور فساد چھوڑ دیا ہے۔








