دو سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائیں گے، امیر جماعت اسلامی کا اعلان
امیر جماعت اسلامی کا ترقیاتی منصوبہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جو ترقی کرے۔ دو سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا: محمد اورنگزیب
پاکستان کے مسائل
کراچی میں بنو قابل ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ مہنگائی، بےروزگاری اور تعلیم کی کمی ہے۔ دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، میٹرک کے بعد طلبہ تعلیم چھوڑ دیتے ہیں۔ غریب لوگوں کیلئے یونیورسٹیوں میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین اغوا
پارلیمنٹ میں دولت کا قلعہ
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پارلیمان میں 90 سے 95 فیصد ارب پتی ہیں۔ گذشتہ برس 368 ارب ٹیکس تنخواہ دار طبقے نے جمع کروایا جبکہ سیکڑوں ایکڑ زمین رکھنے والوں نے صرف 4 ارب کا ٹیکس دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا سنسنی خیز موڑ
تعلیمی نظام کی خامیاں
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جو بجلی بنتی ہی نہیں، اس کے پیسے قوم ادا کرتی ہے۔ سندھ میں 49 ہزار سکول ہیں جبکہ 481 ارب سندھ کا تعلیمی بجٹ ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت اپنے بچوں کو وہاں سے تعلیم نہیں دلوا سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کے رینکنگ میچ میں جارجین باکسر کو ناک آؤٹ کردیا
تعلیم کا حق
حافظ نعیم نے کہا کہ وسائل سے مالا مال ملک پر چند لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ تعلیم جہاں قابل فروخت شے بن جائے وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ تعلیم مفت اور معیاری ملنا عوام کا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد
خواتین کے مسائل
خواتین کو محفوظ روزگار اور ٹرانسپورٹ درکار ہے، خواتین کی شکایت کیلئے کوئی ادارہ موجود نہیں ہے۔
بنو قابل پروگرام
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بنو قابل پروگرام علاقوں کے حساب سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اپنے بچوں اور بچیوں کو موجودہ نظام کے سپرد نہیں کریں گے۔ لیپ ٹاپ دے کر تصویریں بنوانے والے نہیں، ضرورت پڑی تو لیپ ٹاپ بھی دیں گے۔