ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کی ایک بڑی کوشش آج کامیابی دلا سکتی ہے۔ اولاد کا خانہ مضبوط ہو رہا ہے۔ ان سے وابستہ امیدیں اب پوری ہونے کو ہیں اور رشتے میں بندش بھی ٹوٹ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو جس طرح سے دولخت کروایا اس سے کروڑوں محب وطن پاکستانیوں کے سینے شق ہوگئے، متحدہ پاکستان کے حامی پھوٹ پھوٹ کر روئے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جن کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ آج دوپہر تک ہی رنگ لا سکتی ہے اور آج کچھ ایسا فیصلہ بھی ممکن ہے جو کہ آپ کے مستقبل پر بڑے شاندار طریقے سے اثر انداز ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھاپ سے چلنے والی گاڑی کی سیٹی میں کچھ ایسا سحر اور درد ہوتا کہ دل یکدم اداس سا ہو جاتا، ڈار سے بچھڑی کونج کی طرح ہوک سی اٹھتی محسوس ہوتی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی بھی ناجائز آمدن والے کام میں ہاتھ ڈالے ہوئے ہیں۔ وہ فوری طور پر توبہ کرکے واپس آ جائیں تو بہتر ہے۔ زحل اور عقرب کا ملاپ ان کو مشکل میں ڈال سکتا ہے، محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپین کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی دادرسی کے لیے قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر کی کاتالان حکام سے ملاقات
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روگار میں ان شاءاللہ بہتری کی خبر ہے اور جن لوگوں نے ایک اور جگہ پر نوکری کی کوشش کی ہوئی ہے۔ وہ اس کے قریب ہیں، گھرمیں ایک پرانے مسئلے سے نجات ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اینٹی پاکستان مواد، تمام خلیجی ممالک نے بالی ووڈ فلم دھُرندھر پر پابندی لگادی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی بیماری یا بندش کا شکار ہیں۔ وہ پہلے اپنا صدقہ دیں اور روزانہ (یا کریم یا سلام) 500 بار ضرور پڑھا کریں اور آج رسک والے کام میں ہاتھ نہیں ڈالنا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقن کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگا دیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک دوست سے مدد ملنے کی امید ہے۔ پراپرٹی کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہے اور موجودہ جگہ بھی اب تبدیلی کی زد میں آ چکی ہے۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی اچھا ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چچا کے ہاتھوں مبینہ طور پر 2 ننھے بھتیجے قتل
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کچھ ایسے کام کی کوشش کی جائے گی جس میں برسوں لگ گئے تھے مگر نہیں ہو رہی تھی۔ امید ہے اب آپ جو قدم اٹھائیں گی وہ کامیابی کی طرف لے کر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دے دی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورت حال جب حق میں جا رہی ہو تو پھر تھوڑا سا رسک لے کر آگے بڑھنے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے تاکہ کوئی بڑا فائدہ حاصل ہو۔ اس وقت کے حالات سے فائدہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، جنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے کرکٹ مقابلے کا ٹاس ہو گیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ اچھی سمت چل رہے تھے مگر پھر اچانک اپنا راستہ تبدیل کر دیا۔ بار بار پوزیشن تبدیل نہ کریں ۔ اس سے مشکل میں آ سکتے ہیں۔ دوراندیشی سے کام لینے کی کوشش ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اگر کسی جانب سے کسی بھی قسم کا خطرہ محسوس کر رہے ہیں تو پھر آپ چاروں قل اور آیت الکرسی پڑھ کر روزانہ خود پر پھونک کر گھر سے نکلا کریں۔ آج کل مخالفین بھی بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیشن عدالت نے 2 صحافیوں کے یوٹیوب چینلزپر پابندی کالعدم قرار دے دی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں جو نصیب میں لکھا ہوا ہے وہ ضرور مل کر رہے گا۔ بس جتنی ممکن ہے، اپنی کوشش کر لیں۔ باقی سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مریخ جب زائچے میں ہو تو بلاوجہ جھگڑے کا سبب بنتا ہے اور آپ کو غصہ بھی دلاتا ہے۔ آج کثرت سے درود شریف کا ورد کرنا ہے اور ہر معاملات میں درگزر کرنا ہے۔








