10ویں بیٹل ایکس پولوکپ2024ءکا فائنل ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا
پولو کپ 2024 کا فائنل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 10واں بیٹل ایکس پولو کپ 2024ء کا فائنل ٹیم ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ٹیم نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 8-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
مقابلے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان پارک کیولری گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس فائنل کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ٹی سی ایل کی جانب سے بڑی بڑی ایل سی ڈیز لگا کر میچ دیکھنے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ افیئرز کونسل بوسٹن کے ڈائریکٹر شاہد خان کی امریکی قانون سازوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں
مہمان خصوصی
فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسٹر جنکو ینگ، لی جنرل مینجر ٹی سی ایل پاکستان، ٹی سی ایل پاکستان کے محمد اویس، سیکرٹری لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز میجر بابر محبوب (ر) اور سابق کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: اتم نگر میں آگ بھڑک اُٹھی
فائنل میچ کا نتیجہ
ڈائمنڈ پینٹس اور نیوایج کیبلز کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کافی دلچسپ رہا، جو ڈائمنڈ پینٹس نے 8-7 سے جیتا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میرحذیفہ احمد نے پانچ، عامر رضا بہبودی نے تین گول سکور کیے۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے پانچ، المان جلیل اعظم اور احمد بلال ریاض نے ایک ایک گول سکور کیا۔
سموگ کی شدت کا اثر
واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا فائنل سموگ کی شدت کی وجہ سے نہیں ہو سکا تھا جو کہ اب مکمل ہوا۔








