پی ٹی آئی احتجاج، قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج

مقدمات کا اندراج
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ معمول کے اور مستحکم تعلقات چاہتا ہے، شہباز شریف کا ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس سے خطاب
مقدمات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر لیڈرشپ 300 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 25 نامزد اور 300 کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشتگردی، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا شیڈول فائنل
کارکنان کی گرفتاری
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو سے پی ٹی آئی کے 17 کارکن زیر حراست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب
گوجرانوالہ میں مقدمہ
ادھر گوجرانوالہ کے علاقے تتلے عالی میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے پولیس پر تشدد پر ایس ایچ او تتلے عالی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ 37 نامزد اور 100 نامعلوم کارکنوں کے خلاف درج کیا گیا، جس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ایما کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ سمیت 17 سنگین دفعات لگائی گئیں۔
فیصل آباد میں کارروائیاں
فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف پولیس پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ مقدمات سرکاری مدعیت میں تھانہ جڑانوالہ اور غلام محمد آباد میں درج کیے گئے، جس میں 40 نامزد اور 50 سے زائد نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئیں۔