پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، کاروبار میں تیزی، ڈالر سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار

100 انڈیکس میں اضافہ

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 1180 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبار کے دوران انڈیکس 98 ہزار979 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ

ڈالر کی قدر میں کمی

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا، دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے66 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ میں کیس پر فیصلہ دے چکا ہوں، مجھے کیس کی سماعت نہیں کرنی چاہئے، جسٹس جمال مندوخیل، گھی ملزم پر ٹیکس سے متعلق کیس میں نوٹس جاری

گزشتہ کاروباری دن کا جائزہ

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس میں ایک وقت میں 2 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 632 بنائی۔

اختتامی اعداد و شمار

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 469 پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 978 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بازار میں 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 16 کروڑ روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...