سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے: لیاقت بلوچ
سیاسی بحرانوں کا خاتمہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت قومی ڈائیلاگ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام سے اظہار تشکر
معیشت کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔
سیاسی عدم دلچسپی
ان کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں، خیبر پختون خوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیح بنائے۔