ایران نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل کے الزام پر ردعمل جاری کر دیا

ایران کا الزام مسترد
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
قتل کا واقعہ اور پولیس کی کارروائی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آرتھوڈوکس یہودی تنظیم کے لیے کام کرنے والا ربی زوی کوگن جمعرات کو دبئی میں لاپتہ ہوا، بعد ازاں اتوار کے روز اس کی لاش ملی تھی۔ یو اے ای حکام نے اسرائیلی مذہبی رہنما کے قتل کے شبہ میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موت سے قبل صفائی: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کی مدد کرنے کا سویڈش طریقہ
حکام کا بیان اور گرفتاریوں کی تفصیلات
اماراتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ زوی کوگن کے قتل کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم، اماراتی وزارت داخلہ نے گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر کاشینکو کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
سیکیورٹی کے اقدامات
اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف تمام قانونی اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔
تحقیقات کا آغاز
اسرائیلی اور اماراتی حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اسرائیلی ربی کے پاس یورپی ملک مولڈووا کا پاسپورٹ بھی تھا، اسی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔