ویرات کوہلی نے ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا ، بڑی کامیابی

ویرات کوہلی کا تاریخی کارنامہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے بازوں سچن ٹنڈولکر اور ڈان بریڈ مین کے ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے اہم کمانڈر اور سپریم لیڈر کی قریبی ترین شخصیت کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا
پرتھ میں شاندار سنچری
سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اتوار کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 30 ویں سنچری بنائی جبکہ آسٹریلوی سرزمین پر یہ انکی 7 ویں سنچری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان اور یقین کا معجزہ: نواب کی بیٹی کی زندگی کا حیرت انگیز واقعہ
بھارتی بلے بازوں میں سب سے زیادہ سنچریاں
ویرات کوہلی آسٹریلیا کی سرزمین پر سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی
ماضی کے ریکارڈز کا توڑنا
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر آسٹریلیا میں 6 ٹیسٹ سنچریاں بناکر سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بھارتی بلے باز تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں اپنے ساتھی ڈکیتوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک
کوہلی کا شاندار ریکارڈ
سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 20 میچز کھیل کر انجام دیا تھا جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 14 میچوں میں 7 سنچریاں بنائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے بلاول بھٹو کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کرنے پر شیری رحمٰن کا رد عمل آ گیا
سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ
علاوہ ازیں ویرات کوہلی نے اپنی 30 ٹیسٹ سنچری بناکر کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین آسٹریلوی بیٹسمین سر ڈان بریڈمین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ڈان بریڈ مین نے ٹیسٹ کرکٹ میں 29 سنچریاں بنائی تھیں۔
سچن ٹنڈولکر کا مجموعی ریکارڈ
واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر ٹیسٹ کرکٹ میں 51 سنچریوں کے ساتھ سر فہرست ہیں، جنوبی افریقا کے جیک کیلس 45 ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ دوسرے، رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔