یوٹیوب شارٹس بنانے والوں کیلئے خوشخبری

یوٹیوب شارٹس کی نئی سہولت
لاہور (ویب ڈیسک) اگر آپ یوٹیوب شارٹس بنانا پسند کرتے ہیں تو اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے یہ کام زیادہ آسان ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی احتجاج چھوڑ کرکیوں بھاگیں ، واپس خیبر پختونخوا جانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
ڈریم سکرین کا اعلان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کمپنی کی جانب سے ڈریم سکرین نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہے، اس فیچر سے صارفین شارٹس ویڈیوز میں اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو بیک گراؤنڈ استعمال کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 24نومبر کا احتجاج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ
ماضی کی حدیں ختم
واضح رہے کہ یہ کوئی نیا فیچر نہیں مگر اب تک اس فیچر سے صرف امیج بیک گراؤنڈ ہی تیار کیے جاسکتے تھے۔ایسا گوگل کے اے آئی ویڈیو جنریشن ماڈل ویو (Veo) سے ممکن ہوگا جو 1080p ریزولوشن ویڈیو متعدد سنیماٹک اسٹائلز میں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی کے گورنر صوبے میں مہمان اداکار، کام صرف فیتے کاٹنا ہے: بیرسٹر سیف
بیک گراؤنڈز کی تخلیق
صارفین اس فیچر کو استعمال کرکے ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے اے آئی ویڈیو بیک گراؤنڈز تیار کرسکیں گے۔اس فیچر تک رسائی کے لیے آپ کو شارٹس کیمرے میں جانا ہوگا اور وہاں گرین اسکرین آئیکون اور پھر ڈریم سکرین کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک روز بڑی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہوگیا
ویڈیو کے لئے ہدایتیں
وہاں آپ اپنی تحریری ہدایت ٹائپ کرسکتے ہیں اور جیسا پس منظر آپ کے ذہن میں ہو اس کے مطابق تحریر لکھنی ہوگی۔اس کے بعد اپنی پسند کے اسٹائل کا انتخاب کرکے Create پر کلک کرنا ہوگا.
یہ بھی پڑھیں: سینکڑوں آئل ٹینکر ایرانی بندرگاہ سے غائب
ویڈیو بیک گراؤنڈز کی اقسام
کمپنی نے بتایا کہ ڈریم سکرین ٹول سے متعدد اقسام کے ویڈیو بیک گراؤنڈز تیار کیے جا سکتے ہیں اور جب آپ کسی اے آئی ویڈیو بیک گراؤنڈ کو انتخاب کریں گے تو وہ ویڈیو کا حصہ بن جائے گا۔
مستقبل کی منصوبہ بندی
کمپنی کے مطابق مستقبل میں ڈریم اسکرین کے ذریعے 6 سیکنڈ طویل ویڈیو تیار کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔یہ نیا فیچر فی الحال امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔