پاکستان پیپلز پارٹی نے دبئی میں پارٹی کا57 واں یوم تاسیس منایا

پاکستان پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تاسیس
دبئی ( طاہر منیر طاہر ) پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا 57 واں یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں شوہر نے مبینہ طورپردوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا
تقریب کی تفصیلات
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے فنانس سیکریٹری رانا جواد تھے۔ تقریب کا آغاز حافظ ہمدان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل نے انجام دیئے۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل کے عہدیداروں سمیت امارات کی دیگر ریاستوں کے ورکرز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مہمان خصوصی کی گفتگو
مہمان خصوصی رانا جواد، صدر پی پی پی گلف مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس، نائب صدر نثار خٹک، سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل، ملک محمد اسلم اور قیصر آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں واحد سیاسی پارٹی، بلکہ یہ کہا جائے کہ جمہوریت کی فاؤنڈر جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔ پاکستان کے مسائل کا واحد حل جمہوری قوتوں کو طاقتور ہونے میں ہی ہے اور جمہوریت کے پودے کو پروان چڑھانے میں پیپلز پارٹی نے اپنے لیڈروں اور ورکرز کا خون دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی، ن لیگ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں سے اختلاف ہے دشمنی نہیں: فضل الرحمان
شرکاء کی آراء
جمہوریت کے شہداء کی ایک طویل داستان ہے۔ دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور ہم جمہوریت کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ ہم جمہوریت کی آبیاری کے لیے اپنے نوجوان لیڈر چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں حزبِ اختلاف کی حلب پر قبضے کے بعد ایک اور بڑے شہر کی طرف پیش قدمی، بہت سے علاقے پر قبضہ
تقریب کے دیگر شرکاء
تقریب میں پی پی پی یواے ای کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن رضوان عبد اللہ، عائشہ منیر ہانس، سمیع اللہ خان، سیکریٹری فنانس گلف محمد ارشد بٹ، سینئر نائب صدر گلف منارٹی ونگ نوفل، ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن گلف طاہر گردیزی، سینئر رہنما گلف عرفان قمر گوندل، میاں منور، احسن شفیق گوگا، رائے سعید، فیضان منور، نجمہ جیلانی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی شہداء اور پاکستان و امارات کی ترقی و کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
تقریب کا اختتام
تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔