پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی
پنجاب حکومت کی سموگ پابندیوں میں نرمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی، ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمہاری اوقات بھی نہیں، مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
تعمیراتی کام کی اجازت
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: اورنگی میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار
سرکاری و نجی دفاتر کی کام کرنے کی اجازت
سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔ ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی خط لکھنے سے پہلے کسی وکیل سے پوچھ لیتے، جھوٹ بولا گیا کہ اڈیالہ کے باہر پانی پھینکا گیا: عظمیٰ بخاری
ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت
نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جب کہ جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی。
دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، جبکہ ریسٹورنٹس کا ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا۔ ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔








