راستے بند ، مزدور بے روزگار،مال تیار ، ملیں بند ، مالکان پریشان ، صنعتوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی

صنعتوں کی صورتحال میں خرابیاں

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) راستے بند، مزدور بے روزگار، مال تیار، ملیں بند، مالکان پریشان، صنعتوں کی صورتحال مزید خراب ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ون یونٹ کو توڑنے کا مقصد کیا تھا……؟ اب تک متضاد آراء پائی جاتی ہیں، خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت کام کیا گیا،ون یونٹ پنجاب کا مطالبہ نہیں تھا

معاشی بحران کی اصل وجوہات

تفصیلات کے مطابق اس وقت معیشت عجیب و غریب صورتحال سے گزر رہی ہے۔ سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے پنجاب میں کنٹینرز لگا کر راستوں کی بندش کو ملکی معیشت کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث ملوں کو خام مال کی فراہمی معطل ہو چکی ہے جبکہ مزدور بھی اپنے کام کی جگہوں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں جس سے انڈسٹری کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقامی صنعت پر منفی اثرات

"جنگ" کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ شیخوپورہ روڈ کے ٹول پلازہ کی بندش کے باعث ایکسپورٹ کیلئے کنٹینرز ملوں سے باہر نہیں نکل پا رہے۔ اس وجہ سے تیار شدہ مصنوعات ملوں میں پڑی ہیں اور مل مالکان سخت پریشان ہیں، ٹیکسٹائیل ملز بند ہیں۔

متوقع خطرات اور عالمی مارکیٹ

رانا زاہد توصیف نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کی سب سے زیادہ ریونیو دینے والی اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والی ٹیکسٹائل کی صنعت بند ہو سکتی ہے۔ بروقت مصنوعات کی ترسیل نہ ہونے کے باعث غیر ملکی خریدار دوسرے ممالک کا رخ کر سکتے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...