تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد اسمبلی میں پیش

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد جمع کروادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اس کھلاڑی کو ڈراپ کریں، بھارتی شائقین پہلے ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی پر پھٹ پڑے
قرارداد کی تفصیلات
مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو اور سابق خاتون اول فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں۔ یہ ایوان تحریک انصاف کی جانب سے فیڈریشن پر جتھوں کے ساتھ حملہ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 43 جیلوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ مکمل، اہم مقامات پر نئے آلات نصب
حملوں کے اثرات
قرارداد میں کہا گیا کہ شر پسندوں اور بلوائیوں نے پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا ہے۔ ایک مخصوص ٹولے نے سوچی سمجھی سازش کے تحت عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچایا ہے۔
نقصان کا تخمینہ اور پابندی کی درخواست
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کے ایک دن کے احتجاج کے باعث پاکستان کو 190 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ یہ ایک شدت پسند جماعت ہے اور اس پر فوری پابندی عائد کی جائے۔