اسلام آباد اور لاہور میں پٹرول کی قلت کا خدشہ
پی ٹی آئی کے احتجاج کا اثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے عمان کو 9وکٹوں سے شکست دے دی
پٹرولیم ڈویژن کا خط
24 نیوز کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پٹرولیم ڈویژن نے چیف سیکرٹری پنجاب، چیف کمشنرز اسلام آباد اور راولپنڈی کو خط لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عزت اسی کی ہوگی جو سبز ہلالی پرچم کا وفادار ہوگا، علی محمد خان
پٹرولیم سپلائی میں رکاوٹیں
اٹک آئل ریفائنری کو خام تیل لےکر جانے والے، پٹرولیم مصنوعات لانے والے ٹینکرز، اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں ترسیل محدود ہوگئی ہے۔
حکومت کا جامع منصوبہ
پٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔ اس سلسلے میں اوگرا بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے، اور متاثرہ شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کی درخواست کی گئی ہے۔ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔








