محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی

موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پنجاب سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت اور دھند میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب: ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2 دہشتگرد ہلاک
موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد ہوگا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کر دی۔
سموگ کی پیشگوئی
صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گردونواح میں سموگ/ دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میانمار، خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار کرلیا گیا
سندھ اور بلوچستان کی صورتحال
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم صبح اور رات کے اوقات میں کشمور، سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
درجہ حرارت کی تفصیلات
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 07، گوپس منفی 04، اسکردو، استور منفی 02، ہنزہ اور کالام میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔