فیصلہ پھر یہ ہوا، ظلم کے درباروں میں۔۔۔
فیصلہ پھر یہ ہوا
ظلم کے درباروں میں
یہ بھی پڑھیں: علم، شعور اور اخلاق، سنگھار سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے
آج پھر سچ کو چنا جائے گا
دیواروں میں
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل؛ دبئی کا موسم کیسا ہے؟ جانیے
خود مکینوں نے جلائے جو چراغوں سے چراغ
روشنی تب ہی بڑھی شہر کے بازاروں میں
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز نے 13سالہ کرکٹر کو اپنی ٹیم کے لیے خرید لیا
سر برہنہ جو ہوئے شہر کے سب قد آور
پھر تو بونے ہی دِکھے قیمتی دستاروں میں
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے 4 جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک
جب حقیقت میں حقیقت سے اٹھے گا پردہ
جان پڑ جائے گی تمثیل کے کرداروں میں
یہ بھی پڑھیں: اداکار نمیر خان کی خوابوں کی لڑکی کون ہے؟
آج سلطانیِ جمہور کا سودا کرنے
لوگ بیٹھے ہیں پھر آئین کے بازاروں میں
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کا حتمی فیصلہ کب ہوگا، نئی تاریخ سامنے آگئی
دفترِ عدل میں ڈالی تھی جو سچ کی عرضی
دفن ہو جائے گی وہ جھوٹ کے انباروں میں
یہ بھی پڑھیں: یہ لال بٹن نہیں دبانا تھا
جو لگاتا تھا انا الحق کی صدا، وہ منصور
آج شامل ہے ریاست کے گنہ گاروں میں
یہ بھی پڑھیں: تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جائے گا: مجتبیٰ شجاع الرحمان
شام کی لاش سے جو سرخ لہو ٹپکے گا
صبح، شہ سرخی بنے گا کئی اخباروں میں
یہ بھی پڑھیں: عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
پیاس اب کیسے بجھے گی دلِ تشنہ کی عبیدؔ
ایک صحرا ہے یہ بارش کے طلب گاروں میں
کلام
عبید خان عبید








