9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کارروائیاں کر رہے ہیں: شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کارروائیاں کر رہے ہیں۔ شر پسند عناصر ہمیشہ ایسے وقت جب ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہو، جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے دفاع نے کارریج بائے ایئر ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی
پولیس کانسٹیبل مبشر کی شہادت
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل مبشر ایسے گروہ کے ہاتھوں شہید ہوئے جو ملکی ترقی کا دشمن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں کشیدگی، بحرین نے تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں ریموٹ ورک پالیسی نافذ کردی
اہل خانہ سے اظہار تعزیت
وزیرِ اعظم نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور احتجاج کے دوران پتھراؤ و تشدد سے زخمی دیگر پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے بیان
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہکلہ کے قریب مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔








