دیکھتے ہیں کہ حکومت کتنے دن شہر کو بند رکھتی ہے، رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن
رہنما تحریک انصاف کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچنا ہدف ہے۔ دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن شہر بند رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پر ایس پی سکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ
قافلے کی سٹرٹیجی
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قافلے کا سست ہونا ہماری سٹرٹیجی کا حصہ ہے۔ سارے قافلے اکٹھے ہو کر اسلام آباد میں داخل ہوں گے، قافلہ 26 نمبر چونگی پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی شوبھدیپ: ’جس چہرے کو نم آنکھوں کے ساتھ رب کے سپرد کیا، آج دوبارہ اس کا دیدار کر رہے ہیں‘
فیصلے کی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں داخل ہونے کا فیصلہ لیڈرشپ نے کرنا ہے۔ اسلام آباد میں کونسی جگہ دھرنا دینا ہے، فیصلہ پارٹی کرے گی۔ آج بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لی ہیں، پشاور موڑ ہماری منزل نہیں ہے۔
پرامن ہدف
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں سیکڑوں جلسے کیے، ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا۔ ہمارا کوئی ایسا ہدف نہیں جو پرتشدد ہو۔ ہمارا پہلا ہدف اسلام آباد پہنچنا تھا، ہم دیکھتے ہیں حکومت کتنے دن اسلام آباد بند رکھے گی۔