ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب خود آگے بڑھ کر سارے معاملات کو دیکھنا ہوگا دوسروں کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر مت کریں۔ اس طرح وہ حاوی ہونے کی کوشش کریں گے آج بڑا اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افسران کو بچانے اور جان چھڑوانا۔۔۔ریلوے افسران کے بیانات لیے بغیر ٹرین حادثہ انکوائری رپورٹ وزارت ریلوے اور وزیراعظم کو ارسال
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ابھی کسی پر اعتبار نہیں کر سکتے حالات بالکل اس کی اجازت نہیں دیتے اور جو لوگ یہ غلطی کریں گے وہ بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں صورتحال مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں رافیل طیاروں کی تباہی، فرانس کو اب تک کا سب سے زور دار جھٹکا لگ گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس کسی نے ماضی میں دھوکا دیا تھا آپ اب دوبارہ اس کا اعتبار نہیں کر سکتے اس وقت آپ کو اپنے بل بوتے پر چلنے کی ضرورت نہیں۔ کامیابی ان شاءاللہ اسی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ بھی آج کسی بات کو لے کر سخت پریشان ہیں وہ غصے کے بجائے ٹھنڈے مزاج سے سوچیں تو اس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ بس دماغ ٹھنڈا کریں اپنے کام پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو یورینیئم افزودہ نہیں کرنے دیں گے، امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہو جائے گا : سٹیو وٹکوف
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک طرف سے کچھ پریشانی والا معاملات ہیں مگر اب اس کی حکمت عملی سے حل کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے کسی بھی دوسرے کو اس میں شامل کیا تو مشکل ہو گی، خود دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: خدا کو بتا دو
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ضرورت سے زیادہ مت سوچیں ہونا تو وہی ہے جو میرے اللہ کی رضا ہو گی آپ بس اپنے کام پر توجہ دیں اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،عظمیٰ بخاری
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن مالی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری ظاہر کر رہا ہے اور جو لوگ کافی دنوں سے کسی اور کوشش میں لگے ہوئے تھے امید ہے کہ ان کو آج کامیابی مل جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت شوبز انڈسٹری پر آمر بن کر بیٹھ گئی ہے، شرم آنی چاہیے: آغا علی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ان دنوں روزگار کا خانہ کمزور ہے آپ کو بس چند دن اور صبر سے کام لینا ہوگا صورتحال بہتر ہو جائے گی جو لوگ کسی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں وہ بس دعا سے کام لیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بھینسوں اور گائے کو زہر دے کر مار دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس طرح کے حالات کا سامنا ہے وہ آزمائشی سے لگ رہے ہیں آپ کو آج اپنے لئے صدقہ دینے کی ضرورت ہے اور اپنے غصے کو قابو میں بھی رکھیں وہ مسئلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے جیکولین فرنینڈس کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں جس طرح کی خبریں مل رہی ہیں وہ غیر یقینی ہیں ان پر اعتبار نہ کریں تو بہتر ہے آج آپ کو موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا ہے وہ بھی جلد۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام جمہوریت کو سراہتے ہیں لیکن نظام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور صرف روزگار پر توجہ دیں باقی جو ہونا ہے وہ ہونے دیں تو بہتر ہے آپ کی پریشانی کا حل دو تین یوم کے بعد ہی مل جائے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے اب کوئی بڑا فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے اب حالات اور اپنے کوئی ساتھ نہیں دے رہے اس لئے خاموشی سے چلیں اور اپنے کسی راز کو اوپن مت کریں۔








