عوامی جلوس دہشتگردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
توسیع کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک 3 دن کے لیے توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صلح کریں یا بیرون ملک بھاگ جائیں، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن شروع، ویڈیو
پابندیاں اور وجوہات
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں مزید 3 دن کے لیے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
سیکیورٹی خطرات پر تشویش
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
پچھلے دنوں کی صورتحال
یاد رہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔








