راستوں کی بندش، غذائی اجناس کی دستیابی میں50فیصدقلت

راستوں کی بندش اور غذائی قلت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مظاہروں کے پیش نظر راستوں کی بندش کے باعث غذائی اجناس کی دستیابی میں 50 فیصد قلت پیدا ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسان ہی کرۂ ارض کی جان ہے، سبھی الہامی کتابیں انسان دوستی کا درس دیتی ہیں، زمانہ آپ کو یوں بدل کر رکھ دیتا ہے جیسے کبھی آپ تھے ہی نہیں
قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کی کوششیں
وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزی، انڈے، پولٹری کی سپلائی 50 فیصد کم ہوئی ہے، اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کوشش جاری ہے۔
خوراک کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرنے کے اقدامات
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی پولیس سے رابطہ کرکے خوراک کے ٹرک کی رکاوٹیں دور کرائیں، اشیاء کی قیمتوں اور قلت کی دوری میں 2 سے 3 روز لگیں گے۔