اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو موقع پر ہی گولی مارنے کا حکم

اسلام آباد میں فوج کی طلبی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں فوج طلب کرلی گئی ہے، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا

آرٹیکل 245 کے تحت اقدامات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں انسپکٹر کی جانب سے بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ

کرفیو کے اختیارات

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا؟

سکیورٹی کے سخت احکامات

ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان کے ایئرپورٹ پر بم پھٹنے سے رن وے میں گڑھا، آخر یہ بم وہاں کیسے پہنچا؟ حیران کن انکشاف

احتجاج کے دوران تشدد

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہو گئے۔

قانون نافذ کرنے والوں پر حملے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 جوان شہید اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...