اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
وزارت پیٹرولیم کا مراسلہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے خدشے کے پیش نظر وزارت پیٹرولیم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری اقدامات کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کے لیے فوری کارروائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سپورٹس کونسل میں عرب کلاسک دبئی-2024 بیس بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب
خام تیل کی فراہمی میں مشکلات
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے بتایا گیا کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اور وہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی رک چکی ہے۔ اگر معاملہ فوری حل نہیں کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ بڑھ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے ہوم ورک کے بغیر احتجاج کی کال دی ہے، رانا ثنا اللہ
راستوں کی بندش اور سپلائی میں رکاوٹ
مراسلے کے مطابق، راستوں کی بندش کی وجہ سے جڑواں شہروں اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔ علاقہ کی بندش کے باعث فیول ٹینکرز مختلف شاہراہوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔
مسئلے کا حل
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسئلے کے حل کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیا جائے تاکہ بلا تعطل تیل کی سپلائی جاری رہ سکے۔