میڈم نورجہاں کے پوتے نے ہسپانوی لڑکی سے شادی کرلی

سکندر رضوی کی شادی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کے پوتے اور لالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے فلم اسٹار سکندر رضوی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اداکار کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
خاندان کی پیشہ ورانہ وراثت
میڈیم نور جہاں کے علاوہ سکندر رضوی کے دادا شوکت حسین رضوی کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے معماروں میں ہوتا ہے۔ ان کی بہن سونیا جہاں بھی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور شی جن پنگ کے محبت بھرے تعلقات اور تنازعات: ٹرمپ کا دوسرا دور چین کے لیے کس طرح کا ہوگا؟
شادی کی تقریب کی جھلکیاں
سوشل میڈیا کی ویڈیوز میں میڈم نور جہاں کے پوتے سکندر رضوی ایرین نامی ہسپانوی لڑکی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وائرل تصاویر میں اداکار سفید شلوار قمیض اور ہلکی گلابی دستار پہنے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ان کی ہسپانوی دُلہنیا نے ہلکے نارنجی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا نے شیر افضل مروت کو وارننگ دے دی
اداکاری کی شروعات
خیال رہے کہ سکندر رضوی نے 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیکھ مگر پیار سے‘ سے اداکاری کے میدان میں ڈیبیو کیا۔ اس کے بعد وہ 2017ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’یلغار‘ میں سپورٹنگ کردار میں بھی دکھائی دیے۔
کاروباری حیثیت
اداکار کا شمار شوبز کی دنیا کے ایک باصلاحیت خاندان سے ہے اور وہ شوبز کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں بھی خاصے معروف ہیں، خاص طور پر کراچی کے مشہور ریسٹورنٹ 'زینڈرز' کے مالک ہونے کے ناطے۔