پی ٹی آئی قافلہ زیر پوائنٹ پہنچ گیا، جھڑپوں میں 4 رینجرز اہلکار شہید، فوج طلب

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا قافلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پل پہنچ گیا اور وہاں ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے۔ جبکہ گزشتہ رات ہونے والی جھڑپ میں رینجرز کے 4 اہلکار شہید ہو گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کر لی گئی ہے اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اپنی کمیٹی کے فیصلے قبول نہیں تو ان پر اعتماد کیوں کرتے ہیں؟ عرفان صدیقی

پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کا تصادم

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل تحریک انصاف کا قافلہ جی 11 اور جی 9 سے گزرا جہاں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا۔ اس وقت بھی دونوں جانب سے ایک دوسرے پر آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نظام سے باہر کیسے آئی ۔۔۔

فوج طلب، شرپسندوں کو گولی مارنے کا حکم

تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران انتشار سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں فوج طلب کر لی گئی۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں فوج کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی کو کسی بھی علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کرفیو لگانے کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے ہیں۔ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے شرپسندوں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے: وزیر اعلیٰ کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں سے گفتگو

شرپسندوں کا حملہ

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی تھی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان بھی شدید زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2 جوان شہید ہو چکے ہیں جبکہ اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمر کی پرواہ کیے بغیر درست ساتھی ملنے پر شادی کرلینی چاہیے، پاکستانی اداکارہ کا بیان

گزشتہ رات کیا ہوا؟

گزشتہ رات بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاج کیلئے متبادل جگہ کی حامی بھرنے کے باوجود بشریٰ بی بی نے ماننے سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے ہر صورت ڈی چوک جانے کا اصرار کیا ہے۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ چند سازشی عناصر ڈی چوک کے بجائے دوسرے مقام پر ہمیں روکنا چاہتے ہیں، عمران خان نے مجھے ہر صورت ڈی چوک جانے کا کہا ہے، ڈی چوک سے کم کسی بھی مذاکراتی فیصلے پر کارکنان راضی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: درخواست مسترد: کے الیکٹرک کے بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف

پی ٹی آئی قیادت کی خاموشی

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مذاکراتی معاملات پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی ہے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت دھرنے کے لئے حتمی مقام کا تعین کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، مرکزی قیادت میں کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بگل بجا دیا

عمران خان کا پیغام

اس سے قبل بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے دوسری ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی عمران خان کے ساتھ 40 منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت میں بیرسٹر گوہر نے احتجاج اور حکومت کی طرف سے آپشنز سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ: بھارت کی یو اے ای کو 7 وکٹ سے شکست

پی ٹی آئی قیادت کا آئندہ لائحہ عمل

اس دوسری اہم ملاقات میں عمران خان نے بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور کارکنوں کیلئے اہم پیغام ریکارڈ کروایا تھا۔ عمران خان کے ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانے کے بعد بیرسٹر گوہر بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام دکھانے کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ویڈیو پیغام سننے کے بعد بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے آئندہ کےلائحہ عمل کے اعلان کا امکان تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 26 ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات، 2 گھنٹے طویل بریفنگ

حکومتی تجاویز پر اتفاق

ذرائع کے مطابق عمران خان کے ویڈیو پیغام میں حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ ہم نے مظاہرین سے کہا تھا کہ ڈی چوک پر جس نے بھی جلسہ کیا کبھی اجازت نہیں ملی، درخواست دیں اور سنجانی چلے جائیں۔

وزیر داخلہ کا بیان

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت ملاقات کیلئے دو مرتبہ اڈیالہ گئی، انہیں وہاں سے بھی اپروول مل گئی ہے، چاہے دفعہ 144 نافذ کرنی ہو یا ہمیں انتہائی اقدام تک جانا پڑے، پہلے ہی بتا رہے ہیں، نقصان ہوا تو ہم ذمے دار نہیں ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...