بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا: طلال چودھری

اسلام آباد کی سیاسی صورتحال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں، انہیں این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خلا میں ایک پرانے سیٹلائٹ کی پراسرار نقل و حرکت: ‘کوئی نہیں جانتا کہ یہ کیوں اور کس طرح ہوئی’
پی ٹی آئی کی ناکام مہمات
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے۔ پی ٹی آئی کی ساری ڈیڈ لائنز ناکام ہوئی ہیں، ان کی آخری کال بھی ناکام ہو گئی۔ ملک کے مسائل پر پی ٹی آئی کی بے حسی ماضی میں بھی اسی طرح تھی، بانی پی ٹی آئی اپنی انا کو قومی مفادات سے بڑا سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم اے میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کیلئے مشترکہ تربیتی پروگرام کا آغاز
احتجاج کے اعلان کی حقیقت
بغاوت کامیاب نہیں ہونے دی جا سکتی، احتجاج کا اعلان ہمیشہ اسی وقت ہوتا ہے جب کوئی دوست ملک پاکستان آیا ہوتا ہے۔ ریاست سے لڑنا ناممکن ہے، ریاست نے ان کی ہر کال ناکام بنا کر دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025 کا بل منظوری حاصل
سینیٹر طلال چوہدری کے فیصلے
پی ٹی آئی سیاسی رویہ اختیار کرے، یہ جو مرضی کریں، این آر او نہیں ملے گا، نہیں ملے گا۔
کرم کے معاملے پر اقدامات
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کرم کے معاملے پر گورنر خیبر پختون خوا سے رابطے میں ہے، اس معاملے پر پہلا فرض صوبائی حکومت کا ہے۔