فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سارے کارڈ کس کے ہاتھ میں ہیں۔۔؟خواجہ آصف کھل کر بول پڑے
فیصلہ کن صورتحال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سارے کارڈ کس کے ہاتھ میں ہیں۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے مطالعہ کے لیے کتابیں اڈیالہ جیل پہنچا دی گئیں
خواجہ آصف کی گفتگو
نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت سارے کارڈ بشریٰ بی بی کے ہاتھ میں ہیں۔ اس وقت فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حکومت کے پاس اب طاقت کے استعمال کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فواد خان نے OPPO A5 PRO کے اوپر ٹرک چڑھا دیا
پی ٹی آئی کی حکمت عملی
پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ اس وقت ڈی چوک کی طرف بڑھنے میں ہی فائدہ ہے۔ پی ڈی ایم دور میں رانا ثناء نے طاقت استعمال کی تھی، بانی پی ٹی آئی واپس چلے گئے تھے۔ حکومت کی طرف سے نظر آنا چاہیے کہ ہم نے ہر صورت میں دارالخلافہ کی حفاظت کرنی ہے۔
بشریٰ بی بی کا موقف
انہوں نے ملک یا وقت کا لحاظ نہیں کیا ہے۔ بشریٰ بی بی کو لیڈر بننے کا لائف ٹائم موقع ملا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیک نیتی سے بات کی مگر بشریٰ بی بی پیچھے ہٹنا نہیں چاہتیں۔ اس وقت سارے کارڈ بشریٰ بی بی کے ہاتھ میں ہیں۔








