سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک، 9 کی حالت غیر
ایس بی سی اے کا فیصلہ
سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس بی سی اے نے کلینک بند کرنے سے پہلے درخواست گزار کو نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی صفائی کا موقع فراہم کیا، جو کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیون جی اور دینارا ڈی سلوا نے ITF پاکستان جے 30 ٹینس چیمپئن شپ میں سنگلز ٹائٹل جیت لیے
عدالت کے احکامات
ہائیکورٹ کے فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ ایس بی سی اے عارف علوی کے ڈینٹل کلینک کو فوری طور پر ڈی سیل کرے۔ درخواست گزار کو پلاٹ کی حیثیت کی تبدیلی کے لیے 10 روز میں ایس بی سی اے سے رجوع کرنا ہوگا اور ایس بی سی اے درخواست پر 45 روز کے اندر فیصلہ کرے گا۔
تازہ ترین صورتحال
واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اکتوبر میں عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا تھا اور گزشتہ دنوں سندھ ہائیکورٹ نے عارف علوی کے کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کا تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔