موجودہ ملکی صورتحال، یونیورسٹی آف نارووال 29 نومبر تک بند

یونیورسٹی آف نارووال کی بندش
نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی موجودہ صورتحال کے باعث یونیورسٹی آف نارووال کو 29 نومبر تک بند کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کا بجٹ 23 تاریخ کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا : سلمان اکرم راجہ
طلباء کی آن لائن کلاسز
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سات ہزار سے زائد سٹوڈنٹس یونیورسٹی آف نارووال میں زیر تعلیم ہیں، طلبا و طالبات کی آن لائن کلاسز شروع کر دی گئی ہیں۔
ایڈمنسٹریشن کا موقف
اسسٹنٹ رجسٹرار نے کہاہے کہ ناگزیر حالات کے پیش نظر یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے، ایڈمنسٹریشن اور ٹیچنگ سٹاف یونیورسٹی میں حاضر رہے گا۔