خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی، بشریٰ بی بی کا خطاب
بشریٰ بی بی کا عزم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
ریلی کا خطاب
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن ہیں، پھر آپ ہم پر شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مرغی کا گوشت پھر مہنگا، فی کلوقیمت میں 200 روپے اضافہ
حق اور سچ کی آواز
جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو نہیں پتہ خان صرف حق اور سچ کی آواز کیلئے لڑ رہے ہیں۔ وہ حق کیلئے کھڑا ہے، آپ شیلنگ کیوں کرتے ہیں؟
وعدہ اور عزم
ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کریں، جب تک خان ہمارے درمیان نہ آجائیں، ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ آخری عورت ہوں گی جو خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔








