حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی

پنجاب حکومت کی اہم پیشکش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی سابق گرل فرینڈ کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم 3 سال بعد ٹک ٹاک نے پکڑوا دیا
الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی تبدیلی
محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک موٹر سائیکلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آدھا خرچہ حکومت برداشت کرے گی۔ پرانی پیٹرول بائیک کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ تیار کی جانیوالی بائیک کی یو ای ٹی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ٹیسٹنگ کروائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی
آلودگی میں کمی کی توقع
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب میں رجسٹرڈ آدھی بائیکس بھی الیکٹرک پر منتقل کر لی گئیں تو آلودگی کی شرح میں کمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑوں کی ڈیل: سلمان خان نے مقبول کاروباری شخصیت کو ٹی وی پر دوغلے پن کا طعنہ دیا
منتقلی کے اخراجات
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اکتوبر سے جنوری تک پیٹرول بائیکس کو بیٹری پر چلوایا جائے گا، منتقلی پر آنے والے اخراجات کا آدھا حصہ محکمہ ٹرانسپورٹ ادا کرے گا۔
ورلڈ بینک کے ساتھ تعاون
محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ پنجاب کلین ایئر پروگرام پر ورکنگ جاری ہے، جس کے لیے بھی اس منصوبے کے لیے فنڈنگ رکھی گئی ہے۔