بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے پاکستان میں منعقد ہونے پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے منگل کو باغ جناح جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے 146 رنز کا ہدف صرف 12.4 اوورز میں حاصل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے انگلش ٹیم کا اعلان، تین سپنرز شامل

مہمان خصوصی کی موجودگی

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے میچ دیکھا اور میچ کے اختتام پر پاکستان کے بدرمنیر کومین آف دی میچ پر 25 ہزار روپے کا چیک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل ریفارمز جاری، سپرنٹنڈنٹ جیل یا کوئی افسر ضابطے کے برخلاف کسی قیدی کو سزا نہیں دے سکے گا

کامیاب انعقاد کی مبارکباد

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ: تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کو کیا اختیارات دیے؟ صالح ظافر کا اہم انکشاف

پاکستان کے وقار کی بلندی

انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے پاکستان میں منعقد ہونے پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے۔ پنجاب حکومت بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے پر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کا فاتح ہوگا۔

چیئرمین کا شکریہ

چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کا بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ امید ہے ہماری ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیت جائے گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...