سری لنکا نے دوران سیریز پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

سری لنکا اے کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا اے نے دوران سیریز پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار، شیڈول کا اعلان ملتوی
پی سی بی کی جانب سے اعلامیہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد بقیہ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سپر سٹار رجنی کانت کی بیٹی کو طلاق ہو گئی
میچز کی منسوخی کی تفصیلات
پی سی بی کے مطابق سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان باقی دو ون ڈے میچز ختم کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ دونوں کرکٹ بورڈ بقیہ میچز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔
ٹیم کی واپسی
پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان سے واپسی کا کہہ دیا ہے۔ پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کل ہونے والا ایک روزہ میچ نہیں ہوگا۔