پرامن کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، محسن نقوی کو حساب دینا ہوگا، عمران خان

عمران خان کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پرامن کارکنوں پر محسن نقوی کی ہدایت پر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، جس کا حساب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ اور ہمارے جینے کے انداز
کارکنوں کی عزم
سابق وزیر اعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ کارکنوں کو مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جانا ہے۔ پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوئے اور پُرامن احتجاج کر رہے ہیں اور ملک میں مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات، حقیقی آزادی کے لئے کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ چین، پانچویں روز بھی بھرپور مصروفیت، ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ
عمران خان کا عزم
عمران خان نے کہا کہ ’میرا اپنی ٹیم کو بھی یہی پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔
مخالفین کے خلاف الزامات
بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ ’محسن نقوی کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز نے ہمارے کارکنان پر فائرنگ و شیلنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئے ہیں، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا‘۔ عمران خان کے بقول شہری نہ صرف پُرامن تھے بلکہ انہوں نے رینجرز، پولیس اور اہلکاروں کو ریسکیو بھی کیا ہے۔