عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بیرسٹر سیف کا انکشاف
بیرسٹر سیف کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے لیکن ان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اس حوالے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہو کی لاش کے ٹکڑے کروانے کے لیے ساس نے ملزم کو کتنے پیسے دیے؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا
ملاقات میں گفتگو
سماء ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے اور انہوں نے جگہ کے تعین سے متعلق آمادگی کا اظہار کر دیا تھا۔ بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی نے جگہ کی تبدیلی کے حوالے سے انکار کر دیا۔ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا اور انہوں نے صف اول کے لیڈر کا کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ کا بیان
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی اہم بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پیچھے بیٹھا خفیہ ہاتھ پی ٹی آئی کو کنٹرول کر رہا ہے اور اس فساد کی جڑ صرف ایک خفیہ ہاتھ ہے جو سب پر بھاری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کی قیادت بات کرنا چاہتی تھی مگر یہ خفیہ ہاتھ سب پر بھاری ہے، خفیہ ہاتھ کے ارادے کچھ اور ہیں۔