بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ، آئندہ حکمت عملی سے متعلق اہم ہدایت کردی
عمران خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف میں رابطہ ہوگیا۔ جیو نیوز کے مطابق، بیرسٹر سیف اور بانی پی ٹی آئی کے رابطے میں اسلام آباد میں جاری احتجاج سے متعلق گفتگو ہوئی ہے۔
احتجاج کی تفصیلات اور حکمت عملی
مشیر اطلاعات نے بانی چیئرمین کو احتجاج سے متعلق تفصیلات بتائیں تو عمران خان نے انہیں مزید حکمت عملی بتادی۔ بیرسٹر سیف رابطے کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ملنے والی حکمت عملی سے متعلق علی امین گنڈاپور اور دیگر پارٹی قیادت کو آگاہی دیں گے۔