پی ٹی آئی کے مظاہرین کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا گیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
رینجرز اور پولیس کا مشترکہ ایکشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز، اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی جانب سے بھرپور مشترکہ ایکشن کے بعد ڈی چوک اور چائنا چوک کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مظاہرین سے مکمل خالی کرالیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مصر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ
مظاہرین کی پسپائی
سماء نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین کو کلثوم پلازہ چوک اور خبیربازار چوک تک پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ خالی کرائے گئے مقامات پر رینجرز اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
احتجاجی حالات
آنسو گیس شیلنگ کرنے والی پولیس ٹیمیں عمارتوں کی چھتوں پر بھی مامور ہیں۔ مظاہرین کی گرفتاریوں اور وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ جاری ہے۔ جناح ایونیو پر بلیو ایریا اور ملحقہ سڑکوں پر لائٹس مکمل بجھا دی گئی ہیں۔