جاسوسی کا الزام، روس نے برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کردیا

روس کا برطانوی سفارتکار کو نکالنے کا فیصلہ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکی کا قتل، سابق وائس چیئرمین، مدعی مقدمہ سمیت 4ملزم گرفتار
جاسوسی کا الزام
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، روس کی سیکیورٹی سروس ایف ایس بی نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ مبینہ برطانوی سفارت کار نے ملک میں داخل ہونے کے لیے جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے طلاق یافتہ بیٹی کو والد کی پینشن شادی کی حیثیت سے نہیں بلکہ حق کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ جاری کردیا
سیکورٹی سروس کا انکشاف
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کاؤنٹر انٹیلی جنس کی کارروائی کے دوران، روسی فیڈرل سیکورٹی سروس نے ماسکو میں برطانوی سفارت خانے کے احاطہ میں ایک غیر اعلانیہ برطانوی انٹیلی جنس اہلکار کی موجودگی کا پتہ لگایا ہے‘۔
سفارتکار کا نام اور عہدہ
روسی ایف ایس بی نے مذکورہ سفارت کار کے انٹیلی جنس اور تخریبی کام کے آثار دریافت کیے ہیں جو روسی فیڈریشن کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ روسی سیکیورٹی ادارے نے سفارتکار کا نام ایڈورڈ ولکس بتایا اور کہا کہ وہ سیکنڈ سیکرٹری تھا، جو نسبتاً جونیئر سفارتی عہدے پر فائز تھا۔