پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک سے واپس جا رہا ہے، سینیئر صحافی کا دعویٰ
پی ٹی آئی کا قافلہ واپس پیچھے ہٹ گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر صحافی سیرل المیڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ ڈی چوک سے واپس پیچھے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ون یونٹ کو توڑنے کا مقصد کیا تھا……؟ اب تک متضاد آراء پائی جاتی ہیں، خرابیاں دور کرنے کیلئے بہت کام کیا گیا،ون یونٹ پنجاب کا مطالبہ نہیں تھا
اسلام آباد کی خاموشی
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر سیرل المیڈا نے کہا ہے کہ اس وقت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں مکمل خاموشی اور تاریکی ہے جبکہ پی ٹی آئی کا قافلہ بھی ڈی چوک سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکن حیرت اور شکوک کا شکار ہوگئے ہیں۔
گرفتاری کی اطلاعات
دوسری جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔