ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک اندازے سے کام کرنے کی عادت چھوڑ دیں دوسرا ہر ایک پر اعتبار مت کریں آج کا دن ان باتوں کا خیال رکھنا ہے۔ پھر جا کر کامیابی ملنے کا واضع امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا سندھ میں کم ازکم اجرت 42,000 روپے مقرر کرنے پر اظہار تشویش
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں۔ اس میں نقصان کا ادیشہ ہے اپنا کر لیں چاہے وہ بہت چھوٹا ہی کیوں نہ ہو آج اہم دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن، مری میں الرٹ جاری
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مطلب پرست لوگوں سے جس قدر دور ہو سکتے ہیں ہو جائیں۔ بار بار مشورہ دیا جا رہا ہے اگر ایسا نہیں کریں گے تو کسی بڑے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں آج محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ریتی بجری سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا، بچی سمیت خاتون جاں بحق
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک کامیابی ملے گی جن لوگوں نے ماضی میں بڑا نقصان برداشت کیا ہے ان کے راستے صاف اور سیدھے ہو رہے ہیں آج کا دن اور بہت کچھ دیکھا کر جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھانے کا بل سینیٹ سے بھی منظور
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
مسئلہ جو بھی ہے وہ اتنا بڑا نہیں ہے جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں اللہ پر بھروسہ رکھیں سچے دل سے اس کو پکاریں وہ ہر مشکل سے ان شاءاللہ آپ کو ضرور نکال دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ورکرز میں لاوا پک رہا، بانی کو باہر نکالنا اولین ترجیح ہے: شوکت یوسفزئی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک راستہ بند ہو گیا تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اللہ اور راستے کھول دے گا آج کا دن اچھا ہے۔ مطلبی لوگوں سے دور کر رہا ہے اور پریشانیاں کم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسیرانِ محبت کو رہائی تنگ کرتی ہے۔۔۔۔.
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ بدنظری کا آج بھی شکار ہیں ابھی روحانی عمل جاری رکھیں اور صورہ بقرہ کی تلاوت اونچی آواز میں روزانہ گھر پر چلائیں۔ حسد کرنے والوں سے دور بھی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکار نے نریندر مودی کو بے شرم، بے رحم اور سنگدل شخص قرار دے دیا۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک طرف سے مالی فائدے کا امکان ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے ان کے دن بھی بحکم اللہ اب کھلنا شروع ہو گئے ہیں آج ہی اندازہ ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف، وزیر تعلیم کا نوٹس
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو نصیب میں لکھا ہے وہ سو پردوں میں بھی ہو آپ کو مل کر رہے گا پھر کیوں پریشان ہو رہے ہیں آج اچھا دن ہے اچھا ہی ہوگا اور امیدیں بھی اچھی ہی رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی غیر کے ساتھ فائدہ تو مل سکتا ہے مگر اپنوں سے مسئلہ ہوگا اور بدنام الگ سے کریں گے تو پھر اللہ کے سامنے دست سوال کرنا زیادہ بہتر نہیں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی غریب کی مدد کر دیں اللہ پاک آپ کی مشکلات آسان فرما دیں گے وہ ایسے راستے نکال دے گا کہ آپ بے ساختہ شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورتحال بحکم اللہ بدستور آپ کے حق میں اچھی جا رہی ہے آج شام تک دو تین معاملات میں ان شاءاللہ غیر متوقع فائدہ ہوگا اور بڑی پریشانی بھی ختم ہو سکے گی۔