یہ دہشتگرد ہیں “وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مظاہرین کے پاس موجود جدید اسلحے کی فوٹیج دکھا دی

اسلام آباد میں مظاہرین کی صورتحال

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) "یہ دہشتگرد ہیں" وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے مظاہرین کے پاس موجود جدید اسلحے کی فوٹیج دکھا دی۔

یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کیس؛میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو،حامد خان اورچیف جسٹس میں تلخ جملوں کا تبادلہ

وفاقی وزیر کا بیان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ دہشت گرد ہیں، ان سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ اسلام آباد کے ہر جرائم پیشہ نے ان کے جلوس میں پناہ لی ہوئی ہے، نقاب پوش آنسوگیس کی شیلنگ اور جدید اسلحہ استعمال کررہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو نظر نہیں آتا 4 اہلکار شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 44ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن (PARA) کی تقریب، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

مظاہرین کے اسلحے کی تفصیلات

عطاء تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں اسلام آباد میں موجود مظاہرین کے پاس موجود جدید اسلحے کی فوٹیج بھی چلائی اور کہا کہ مظاہرین میں ایسے لوگ ہیں جو جدید اسلحہ سے لیس ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ان مظاہرین کے پاس یہ جدید اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟ کیا پرامن مظاہرے میں ایسی چیزیں لائی جاتی ہیں؟ مظاہرے میں شامل نقاب پوش آنسوگیس کے شیل چلارہے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سے شرپسندوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی شامت آگئی

حکومت کا مؤقف

عطاء تارڑ نے پوچھا کہ کیا یہ اسلحہ خیبر پختونخوا حکومت نے ان مظاہرین کو نہیں دیا؟ یہ دہشت گرد ہیں، ان سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔

مذاکرات کا مستقبل

"جنگ " کے مطابق عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اب مظاہرین ڈی چوک کے کہیں آس پاس نظر نہیں آرہے، انہیں پسپا کردیا گیا ہے۔ کسی کو ریڈ زون نہیں آنے دیا جائے گا اور ان کومزید پیچھے دھکیل دیں گے۔ مذاکرات زیرو پر آگئے ہیں، پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا ترجمان سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، نہ یہ پرامن ہیں نہ ان کا مقصد ملک کی خاطر ہے، ان کا مقصد ان کا جیل میں لیڈر ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...