قائدین کے غائب ہونے پر پی ٹی آئی کے کار کنوں نے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کو آگ لگا دی

پی ٹی آئی کا احتجاج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی چوک کی طرف بڑھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے اچانک غائب ہو جانے کی اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سرکاری سکول کے کلرک نے طلبا کی امتحانی فیس کے لاکھوں روپے آن لائن جوا کھیلتے ہوئے کیسے کھو دی؟
کارکنوں کا ردعمل
اس واقعے کے باعث مایوس کارکنان نے مرکزی قائدین کے لیے بنائے گئے کنٹینر کو آگ لگا دی۔ دوسری جانب یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شخص ذہنی سکون سے بھرپور زندگی گزار سکے: وزیر اعلیٰ کا عالمی یومِ ذہنی صحت پر پیغام
علی امین گنڈاپور پر تنقید
اس سے قبل تحریک انصاف کے کارکنان نے علی امین گنڈاپور کو ڈی چوک کی جانب نہ جانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کا گھیراؤ کر لیا تھا۔
انتظامیہ کی کارروائی
ادھر انتظامیہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا۔ کارکن بلیو ایریا میں موجود ہیں اور پیچھے ہٹنے پر مجبور ہیں۔ کچھ کارکن زیرو پوائنٹ کی طرف واپس چلے گئے۔